1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ: ہالینڈ نے فرانس کو ہرا دیا، اٹلی کا میچ برابر

یورپی فٹ بال چیمپئین شپ کے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے گروپ سی کےایک میچ میں جمعہ کی رات ہالینڈ نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر ان مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپنی شرکت یقینی بنا لی۔

default

فرانسیسی ٹیم کا ایک افسردہ فین اور پس منظر میں خوشیاں مناتے ہوئے ہالینڈ کے شائقین

یوں فرانس کا یورو کپ 2008 کے کوارٹر فائنل تک پہچنا اب انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ قبل ازیں گروپ سی ہی کے ایک دوسرے میچ میں اٹلی اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد موجودہ عالمی چیمپئین اٹلی کا بھی ان مقابلوں کے اگلے مرحلے تک پہنچنا تقریبا ناممکن نظر آنےلگا ہے۔

ہفتہ کی رات آسٹریا میں ہونے والے گروپ ڈی کے دو میچوں میں سویڈن کا مقابلہ اسپین سے اور روس کا مقابلہ یونان سے ہوگا۔