1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل: جرمنی بمقابلہ ترکی

آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں جرمنی اور ترکی کی فٹ بال ٹیمیں یقینناً شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے فٹ بال کھیل کے جذبےکو ایک تازگی مہیا کریں گے۔

default

سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل کا سینٹ جیکب سٹیڈیم جہاں یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل جرمنی اور ترکی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

جرمنی اور ترکی کے درمیان سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے نتیجے پر یہاں جرمنی میں جرمن اور ترک آباد کار تناؤ کا شکار ہیں۔ ایسے امکانات بہت کم ہیں کہ ترکی کے ہارنے کے بعدمختلف مقامات پر کوئی ہنگامہ ہو یا جرمن فٹ بال ٹیم کے جیتنے کی خوشی میں جرمن باشندے ترکوں پر آوازے کسیں یا اُنہیں نشانہ بنائیں۔ اِس صورت حال سے قطع نظر سبھی ٹینس ہیں۔

Euro 2008 Kroatien gegen Türkei Torwart Rüstü hält Tor beim Elfmeter

ترک گول کیپر Rustu Recber اب تک ایک سو سترہ میچوں اپنے ملک کی نمائندگی کرنےکا اعزازا رکھتےہیں۔ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے بڑی عمر کےکھلاڑی ہیں۔ اُن کی عمر پینتیس سال ہے۔

ترکی کھلاڑیوں کے زخمی اور زرد کارڈ کے تناظر میں معطلی پر بھی ترک شائقین قدرے متفکر دکھائی دیتے ہیں۔ اکثر کا کہنا ہے کہ ترک فٹ بال ٹیم پہلی بار کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی ہے اور یہی بہت ہے، اِس سے زیادہ معجزہ ہو سکتا ہے۔

EURO 2008 Kroatien Türkei Erste Halbzeit Altintop gegen Modric

ترک کھلاڑی Hamit Altintop ( سرخ یونی فارم میں دائیں جانب) اب اپنی ٹیم کا مرکزِ نگاہ ہیں۔ اُن کا کھیل اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔

ترکی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور میدان میں اُترنے والےکھلاڑی بھی خاصے دباؤ میں ہیں کیونکہ انجریز اور زرد کارڈ کی وجہ سے کُل نو کھلاڑی سیمی فائنل میں کھیلنے سے محروم ہیں۔ ترک کوچ کا کہنا ہے کہ کچھ انجری کے شکار کھلاڑی محدود وقت کے لئے میدان اتارنے کا خطرہ لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ ترک کوچ کے مطابق ایسے میں ایک نیا کیپر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہےکیونکہ کھلاڑیوں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترکی کےہونہار کھلاڑی نہاد اپنی ران کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Bundesliga Michael Ballack

جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان مشائیل بالاک

دوسری طرف جرمن فٹ بال ٹیم کےکپتان مشائیل بالاک نےکہا ہے کہ وہ ترکی کےخلاف سیمی فائنل کو آسان نہیں سمجھ رہے اور میج کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Joachim Löw beim EM Spiel Deutschland Polen

جرمن فٹ بال ٹیم کےکوچ میچ کےدوران

جرمن قومی کوچ ژوآخیم لُوئیو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مڈ فیلڈر ٹورسٹن فرنگز اپنی پسلی کی شدید جوٹ کے باوجود سیمی فائنل کھیل سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں فرنگز نے پریکٹس شروع کردی ہے۔

Sport, Fußball, WM06 Torsten Frings

جرمن فٹ بال ٹیم کے مڈ فیلڈر ٹورسٹن فرنگز

جرمنی کی جانب سے فارورڈ کھلاڑیوں کلوزے اور پوڈولسکی کاموومنٹس ترک گول کیپر کے لئے پریشانی

پیدا کرسکتی ہیں۔

Kombo Miroslav Klose und Podolski Fußball Deutschland

جرمن فٹ بال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی کاوزے اور پوڈولسکی

جرمنی اور ترکی کی فٹ بال ٹیمیں اب تک ایک دوسرے خلاف سترہ بار میچ کھیل چکی ہیں جن میں جرمن ٹیم گیارہ میچوں میں فتح مند رہی۔ صرف تین میچوں میں اُس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ تین میچوں میں ترک فٹ بال ٹیم ناقابلِ شکست رہی اور دو میچوں میں اُس کو جیت نصیب ہوئی۔

جرمن ٹیم اِس سے پہلے بھی پانچ مرتبہ سیمی فائنل مرحلے تک پہنچ پائی ہے۔ اور اِن میں چار میں جیت حاصل کرتے ہوؤے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایک سیمی فائنل جس میں جرمن فٹ بال ٹیم ہاری وہ سن اُنیس سو اٹھاسی کا تھا جب مغربی جرمنی نے ہالینڈ سے میچ ہارا تھا۔

Trix und Flix Maskottchen Fussball EM 2008

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا ماسکوٹ: ٹرِکس اور فلِکس

ترکی کا یہ پہلا یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل ہے۔ اِس سے پہلے ترک فٹ بال ٹیم سن دو ہزار دو کےعالمی کپ کے سمی فائنل میں پہنچی تھی ۔تب وہ برازیل کی ٹیم سےہار گئی تھی۔ جرمنی اور ترکی کی فٹ بال ٹیموں کےدرمیان سیمی فائنل بُدھ کے روز سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل کے سینٹ جیکب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اِس سٹیڈیم میں پینتالیس ہزار دو سو شائقینِ کھیل کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔