1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ: جرمنی بمقابلہ کروشیا

گروپ بی میں جمعرات کو کروشیا اورجرمنی کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اِسی سے گروپ لیڈر کا فیصلہ ہوگا۔ جبکہ اسی گروپ میں شامل آسٹریا ، پولینڈ کے خلاف مد مقابل ہو گا۔

default

آسٹریا کے شہر کلاگن فرٹ کا وورتھ سے سٹیڈیم جہاں جرمنی نے پولینڈکو دو گول سےہرایا اور آج اسی سٹیڈیم میں کروشیا کےخلاف میچ کھیل رہی ہے۔

گروپ بی کا اہم ترین میچ کل بروز جمعرات آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ میں کھیلا جائے گا۔ اِسی شہر کے Worthersee Stadium میں جرمن فٹ بال ٹیم نے اپنےپہلے میچ میں پولینڈکو دو گول سے شکست دی تھی۔

Deutschland Joachim Loew Nationaltrainer Fussball EM

ژوّخیم لوو: جرمن فٹ بال ٹیم کےکوچ

کروشیا کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اُس کےاہم کھلاڑی Luka Modric اپنے ٹخنےکی چوٹ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اِس بات کے امکان ہیں کہ جرمنی کی ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔وہی ٹیم میدان میں اُترے گی جس نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کا عندیہ جرمن فٹ بال ٹیم کےکوچ Joachim Loew اور کپتان مشائیل بالاک نے بھی دیا ہے۔ اُن کے مطابق غیر ضروری تبدیلیوں سے جیتنے والی ٹیم کا رِدھم خراب اور متاثر ہوتا ہے۔

Kombo Miroslav Klose und Podolski Fußball Deutschland

جرمن فٹ بال ٹیم کی مشہور فارورڈ جوڑی: پوڈولسکی (دائیں) اور کلوزے (بائں)

جرمنی کے سبک رفتار فارورڈ یا حملہ آور کھلاڑیوں پوڈولسکی اور کلوزے کی موجودگی میں امکاناً کروشیا کی ٹیم دفاعی کھیل پر انحصار کرے گی۔ دونوں ٹیمیں اپنا اپنا پہلا میچ جیت کر تین تین پوائنٹ حاصل کر چکی ہیں۔

اِس سے قبل جرمنی اور کروشیا کی فٹ بال ٹیمیں سات بار مدِ مقابل ہو چکی ہیں۔ جرمنی کو پانچ مرتبہ جبکہ ایک میں کروشیا کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ ان مقابلوں میں ایک میچ برابررہا ۔ کروشیا کو جرمنی پر فتح سن اُنیس اٹھانوے کےورلڈ کپ کےکوارٹر فائنل میں حاصل ہوئی تھی۔