1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

یورو دو ہزار آ ٹھ اور جرمن ٹیم کا پہلا میچ

فٹ بال کی یورپی چیمپئن شپ عالمی منظر نامے پر ایک انتہائی معتبر ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ سولہ ٹیمیں اِس میں شریک ہیں اور یونان دفاعی چیمپئن ہے۔

default

آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ کا سٹیڈیم جس میں جرمن ٹیم اپنا میچ پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

جرمنی فٹ بال ٹیم یورپی چیمپئن شپ کے دوران اپنا پہلا میچ پولینڈ کی ٹیم کے خلاف اتوار کو کھیل رہی ہے۔

Fußball, Lukas Podolski

پولینڈ میں پیدا ہونے والا ہونہار جرمن کھلاڑی لوکاس پوڈلسکی

دلچسپ امر یہ ہے کہ جرمن ٹیم میں شامل فارورڈ کھلاڑیوں Lukas Podolsk اور Miroslav Klose کے علاوہ ونگر Piotr Trochowski کا وطن ِ پیدائش پولینڈ ہے۔اِن سمیت نائب کوچ Hansi Flick نے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اپنی ٹیم کو پولینڈ کھلاڑیوں کے ناموں کا درست تلفظ کی بھی پریکٹس کروائی ہے تا کہ دورانِ میچ اُن کو معلُوم ہو سکے کہ پولینڈ کا کھلاڑی کس کو پاس دینے یا کس جانب گیند پھیکنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Fußball EM-Qualifikation Joachim Löw und Hansi Flick

جرمن فٹ بال ٹیم کے کوچ اور نائب کوچ

جرمن ٹیم گروپ بی میں ہے اور اُس کا پہلا میچ آسٹریا کے شہر Klagenfurt میں کھیلا جائے گا۔ جرمن ٹیم نے آخری بار سن اُنیس سو چھیانوے میں یہ چیمپئن شپ جیتی تھی۔ موجودہ جرمن فٹ بال ٹیم خاصی متوازن تصور کی جا رہی ہے۔ فٹ بال کی عالمی چیمپئن شپ کے بعد یورو چیمپئن شپ یورپ میں بہت بڑا ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔