1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ہینوور اور ہیمبرگ کا میچ برابر، میونخ مزید دباؤ میں

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے 30 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتہ کے روز لیگ میں اب تک تیسری پوزیشن پر براجمان ہینوور اور ہیمبرگ کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا ہے۔

default

اس میچ کے برابر ہونے کی وجہ سے چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے کی بھرپور تگ و دو میں مصروف بنڈس لیگا کی دفاعی چیمپیئن ٹیم بائرن میونخ پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بائرن میونخ کی ٹیم اس وقت بنڈس لیگا پوائنٹس چارٹس پر 52 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ میچ ڈرا ہونے کے بعد ہینوور کی ٹیم 54 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ رواں میچ ڈے کے سلسلے میں بائرن میونخ کی ٹیم آج اتوار کے روز اپنا نہایت اہم میچ، لیگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ٹیم لیورکوزن کے خلاف کھیلنے جا رہی ہے۔

اس میچ میں کامیابی کی صورت میں وہ تیسری پوزیشن پر پہنچ سکتی ہے تاہم اگر لیورکوزن کو اس میچ میں فتح حاصل ہو گئی، تو وہ لیگ میں اب تک کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کے ساتھ پوائنٹس کے فرق کو کم کر سکتی ہے۔ ڈورٹمنڈ نے 66 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

Fussball, 1. Bundesliga Saison 2010 11 29. Spieltag 1. FC Nuernberg FC Bayern Muenchen easyCredit Stadion Nuernberg Flash-Galerie

میونخ کی ٹیم اس وقت چوتھی پو‍زیشن پر ہے

آج اتوار ہی کے روز ڈورٹمنڈ فرائی برگ کے مدمقابل آ رہی ہے۔ ڈورٹمنڈ کے لیے یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس میچ میں فتح کی صورت میں وہ لیگ میں اپنی پہلی پوزیشن پر گرفت مضبوط کر سکتی ہے جبکہ ہار کی صورت میں پوائنٹس کے اعتبار سے لیورکوزن اس کے مزید قریب پپہنچ جائے گی۔ لیورکوزن نے اب تک 61 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ تاہم اب یہ بات تقریباﹰ واضح ہے کہ لیگ کے رواں سیزن میں پہلی اور دوسری پوزیشن انہی دونوں ٹیموں کے حصے میں آئے گی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں کائزرزلاؤٹن کو نیورمبرگ نے دو صفر سے شکست دی جبکہ ہوفن ہائم نے فرینکفرٹ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ شالکے اور بریمن کا مقابلہ ایک ایک گول سے اور وولفس برگ اور سینٹ پاؤلی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ شٹٹ گارٹ نے کولون کی ٹیم کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : افسر اعوان

DW.COM

ویب لنکس