1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ہیملٹن ٹیسٹ پر بھارت کی گرفت مضبوط

ہیملٹن ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور اب اس کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

default

سچن تندولکر نے ٹیسٹ میچوں میں بیالیسویں سنچری بنائی

کھیل کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر محض 75 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کو ابھی بھی 166رنز کی واضح سبقت حاصل ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے مایہء ناز بیٹسمین سچن تندولکر کی شاندار سنچری کی بدولت میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ٹیسٹ میچوں میں سچن تندولکر کی یہ بیالیسویں سنچری تھی۔

Gautam Gambhir Cricket

ہیملٹن ٹیسٹ میچ میں گوتم گمبھیر نے بھی نصف سنچری اسکور کی

بھارت نے نیوزی لینڈ کے 279 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 520 رنز اسکور کئے۔ بھارت کی طرف سے سچن تندولکر نے 160، گوتم گمبھیر نے 72، راہل ڈراوڈ نے 66، ظہیر خان نے 51، اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے 47 رنز بنائے۔

Ishant Sharma

ایشانت شرما نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں

اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی نیوزی لینڈ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی طرف سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنائی گئی اور بولنگ میں تینوں میڈیم فاسٹ بولرز نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگز میں ایشانت شرما نے چار، اور ظہیر خان اور مناف پٹیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔