1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ہاکی ورلڈ کپ : پیر 11 ستمبر کے میچ

پیر 11 ستمبر کو جرمن شہرMönchengladbach میں جاری عالمی ہاکی کپ کے ایک میچ میں جنوبی کوریا نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اِس طرح گروپ بی میں جنوبی کوریا ایک بار پھر پوائنٹس کے اعتبار سے سرِ فہرست آ گیا ہے۔ گروپ اے میں بدستور اسپین سرِ فہرست ہے، جس نے آج نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

بھارتی کھلاڑی شویندر سنگھ جنوبی کوریا کے خلاف بھارت کی طرف سے واحد گول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

بھارتی کھلاڑی شویندر سنگھ جنوبی کوریا کے خلاف بھارت کی طرف سے واحد گول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

آج ہی پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ برابر رہا لیکن دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی ارجنٹائن نے ایک گول کی برتری حاصل کر لی، جو اُسے آخر تک حاصل رہی اور یوں ارجنٹائن یہ میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت گیا۔