1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت، پاکستان ٹیم کی کوششیں

ہاکی کا ورلڈ کپ آئندہ سال بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہو ر ہا ہے۔ فروری اور مارچ میں کھیلے جانے والے اِس ٹورنامنٹ کے لئے میزبان ملک سمیت نو ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

default

اِس سال کے شروع میں ایشیا کپ کے فائنل میں جنوبی کوریا سے ہارنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم خود بخود اِس بار قومی ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ یوں اِس ٹورنامنٹ کی اڑتیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اِس بات کا خدشہ موجود ہے کہ پاکستانی ٹیم اِس ورلڈ کپ میں نہ کھیل سکے۔ بہرحال ابھی کوالیفائی کرنے کے امکانات موجود ہیں۔

باقی ماندہ تین ٹیموں کا فیصلہ تین کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے نتائج کی روشنی میں ہو گا۔ پہلا ٹورنامنٹ اکتیس اکتوبر سے فرانسیسی شہر لِل میں شروع ہو رہا ہے، جس میں میزبان فرانس کے ساتھ ساتھ پولینڈ، روس، اٹلی اور جاپان کی ٹیمیں شرکت

Field Hockey World Cup in Moenchengladbach western Germany

ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان 2006ء میں کھیلے گئے ایک میچ کا فائل فوٹو

کر رہی ہیں۔

ہاکی کا ورلڈ کپ 1971ء سے منعقد ہوتا چلا آ رہا ہے۔ اسپین میں کھیلا گیا پہلا ورلڈ کپ پاکستان ہی نے جیتا تھا جبکہ بعد ازاں 1978ء، 1982ء اور 1994ء میں بھی پاکستان یہ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر چار مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اب تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پاکستان کسی ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوا ہو۔

تین بار اولمپک چیمپئن بننے والی پاکستانی ٹیم گزشتہ کئی برسوں سے بین ا لاقوامی سطح پر کارکردگی کے اعتبار سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ گزشتہ سال بیجنگ میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں پاکستان نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی، جو کسی بھی اولمپک مقابلوں میں پاکستان کی خراب ترین کاکردگی تھی۔ جمعہ کے روز سے اٹھارہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاہم آخری اطلاعات کے مطابق ٹیم کو یورپی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ: امجد علی

ادارت: ندیم گِل

DW.COM