1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

گيارہ ستمبر کے ملزمان پر مقدمے نيو يارک ميں يا اس کے باہر؟

يويارک کے شہريوں کی سطح پر اور وہاں کے سياسی اسٹيج پر اس بارے ميں بحث جاری ہے کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر دہشت گرد حملوں کے ملزمان پر مقدمے نيويارک ہی ميں چلائے جانے چاہئیں يا انہیں کہيں اور چلانا بہتر ہوگا۔

default

پہلے ٹاور پر دہشت گرد حملے کے بعد نکلتا دھواں

نيويارک ميں کوئی 13000 پيلی ٹيکسياں چلتی ہيں اور ژاک پچھلے  25 برسوں سے ايسی ہی ايک ٹيکسی چلا رہا ہے۔ وہ نو سال پہلے اُس وقت بھی ٹيکسی چلاتا تھا، جب دہشت گردوں نے جہازوں کو ورلڈ ٹريڈ سينٹر سے ٹکرا ديا تھا۔ ژاک بتاتا ہے:

"ميں نے اپنی ٹيکسی کے آئينے ميں ورلڈ ٹريڈ سينٹر کے ٹاورز کو گرتے ديکھا۔ اس بارے ميں سوچ کر ميں ہميشہ ہی افسردہ ہو جاتا ہوں۔ مجھے معلوم تھا کہ عمارت کے اندر لوگ تھے ليکن ميں صرف عمارت کو گرتے ہوئے ہی ديکھ سکتا تھا۔ ليکن ميں يہ نہيں سمجھ سکتا کہ جن لوگوں نے يہ جرم کيا، انہيں نيويارک ميں عدالت ميں کيوں پيش نہيں کيا جانا چاہيے۔"

George W. Bush 11. September 2001 Information Nachricht Anschläge

صدر بش کے چيف آف اسٹاف انہيں ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر حملوں کی خبر دے رہے ہيں

آج کل نيويارک ميں اس موضوع پر گرما گرم بحث جاری ہے کہ 11 ستمبر کی دہشت گردی کے الزام ميں گرفتار خالد شيخ محمد اور دوسرے ملزمان پر مقدمہ نيويارک ہی ميں گراؤنڈ زيرو سے چند ميٹر کے فاصلے پر چلايا جانا چاہيے يا نہيں۔ ژاک کی طرح نيويارک کے دوسرے شہری بھی اس کے حق ميں ہيں۔ ايک شہری نے کہا:"ميرے خيال ميں يہ مقدمہ يہيں چلايا جانا چاہيے۔"

ہيومین رائٹس واچ نامی تنظيم نے اس موقف کے حاميوں کی آراء کو ايک ويڈيو ميں اکٹھا کیا ہے، جو نيويارک کی تقريباً 12000 ٹيکسيوں میں دکھايا جا رہا ہے۔ ژاک کی ٹيکسی ميں بھی ايک چھوٹی سی اسکرين پر يہ ويڈيو ديکھا جا سکتا ہے۔ ايک شہری نے کہا:  

11. September Fünf-Jahresgedenken in den USA Bush in New York Ground Zero

ورلڈ ٹريڈ سينٹر تباہی کے بعد: گراؤنڈ زيرو

"جب امريکی اٹارنی جنرل ايرک ہولڈر نے اعلان کيا تھا کہ مقدمہ نيويارک ميں چلايا جائے گا، تو شروع ميں اس پر ردعمل مثبت تھا۔ ليکن بعد ميں بعض لوگوں نے عدالت کی حفاظت اور زيادہ اخراجات کی وجہ سے شبہ ظاہر کرنا شروع کر ديا۔

USA Wahlen Michael Bloomberg Bürgermeister von New York

نيويارک کے ميئر مائيکل بلومبرگ

"

اخراجات يقيناً بہت زيادہ ہوں گے۔ نيويارک کے ميئر مائيکل بلومبرگ کا اندازہ ہے کہ يہ 200 ملين ڈالر کے لگ بھگ ہوں گے۔ اُن ہی کی طرح تمام ممتاز وفاقی سياستدان بھی مقدمہ نيويارک ميں چلانے کے مخالف ہيں۔ بعض شہريوں کو دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ ليکن ٹيکسی ڈرائيور ژاک کو کوئی ڈر نہيں۔ اُس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی فکروں سے دہشت گردوں کو يہ لگتا ہے کہ ہم خوفزدہ ہيں اور حقيقت تو يہ ہے کہ جب جرم نيو يارک ميں کيا گيا ہے، تو عدالت بھی نيويارک ہی کی ہونی چاہيے۔ سرمئی سوٹ ميں ملبوس ايک معمر شہری نے بھی يہی کہا کہ مقدمہ گوانتانامو کی فوجی عدالت ميں نہيں بلکہ نيويارک ہی ميں ہونا چاہيے۔ تاہم اس بارے ميں حتمی فيصلہ اٹارنی جنرل ايرک ہولڈر ہی کريں گے۔

رپورٹ: کاٹیری یوخُم / شہاب احمد صدیقی

ادارت: امجد علی

DW.COM