1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

گزشتہ مالی سال : دگر گوں پاکستانی معیشت

وزارت خزانہ کے گزشتہ مالی سال کےاقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ سال اچھا نہیں رہا اور اندازون کے مطابق اقتصادی ترقی کے کئی اہم اہداف کی تکمیل نہ ہو سکی۔

default

اسلام آبا د میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نوید قمر نے کہا کہ سروے کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر کئی واقعات نے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

پاکستان کا قومی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں ایک اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دفاعی بجٹ کی تفصیلات پارلیمان کے سامنے رکھی جائیں گی۔ اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس برس دفاعی بجٹ میں اضافے کے بجائے دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لئے رقم مختص کی جائے گی۔

گزشتہ مالی سال کے اقتصادی سروے پر مزید تفصیلات کے لئے امتیاز گل کی رپورٹ سماعت فرمائیں۔

Audios and videos on the topic