1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

صحت

کیا قیلولہ صحت کے لیے مفید ہے؟

دن کے دوران کچھ دیر آرام کرنے میں کوئی قباحت نہیں بلکہ سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ  انسانی صحت پر قیلولے کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

عام طور پر جنوبی یورپ میں اس دور کی جدید زندگی میں قیلولہ کو غیر اہم تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن دن میں کچھ دیر آرام کر لینا صحت کے لیے دراصل بہت اچھا ہے۔ اس تھوڑی دیر کے آرام سے انسانی ذہن  کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں قیلولہ کرنے والے افراد روز مرہ کے کام بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں۔

سائنسی تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ قیلولہ  سے دل کے امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے اور یہ انسان کا موڈ خوش گوار  بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

BG Deutsche Wörter, die es in andere Sprachen geschafft haben | Frau schläft auf Bett (picture alliance/Bildagentur-online/J. Peterson)

کوشش کریں گے مصروف زندگی میں کچھ وقت قیلولہ کرنے کے لیے نکالا جائے

عام طور پر کچھ افراد دن کے دوران تھکن محسوس کرتے ہیں اور اگر صرف بیس سے تیس منٹ آرام کر لیا جائے تو تھکن دور ہو سکتی ہے۔  اس مختصر دورانیے کی نیند کو ’پاور نیپ‘ (Power Nap) بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قیلولے سے بلڈ پریشر کے علاوہ ذہنی قوت میں بھی اضافہ یقینی ہے۔ چین میں بھی پاور نیپ کا بہت رواج ہے۔ ایسا کسی دفتر میں کیا جا سکتا ہے یا پھر کسی قریبی پارک میں بھی۔ تو کوشش کریں گے مصروف زندگی میں کچھ وقت قیلولہ کرنے کے لیے نکالا جائے۔

DW.COM