1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

کیا جان ابراہم ہالی ووڈ میں کام کریں گے؟

بالی وُڈ سپر سٹار جان ابراہم نے کہا ہے کہ ہالی وُڈ سے کئی مرتبہ آفرز ملنے کے باوجود وہ وہاں کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

بالی وُڈ کی پریانکا چوپڑا، دپیکا پاڈیکون، عرفان خان بین الاقوامی سینما میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم 43 سالہ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ ایسی بھارتی فلمیں بنانا چاہتے ہیں جو بین الاقوامی معیار کی ہوں۔ انہوں نے بھارت کی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا،’’ مجھے سن 2006 سے ہالی وُڈ میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں لیکن میں ہالی وُڈ میں کام کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ بھارت میں ہی رہتے ہوئے بین الاقوامی فلمیں بنانا چاہتا ہوں۔‘‘

فلم ’روکی ہینڈسم‘ کے سٹار جان ابراہم نے کہا کہ اگر انہیں ہالی وُڈ سے کوئی دلچسپ منصوبے پر کام کرنے کا کہا گیا تو وہ اس بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

John Abraham

جان ابراہم کہتے ہیں کہ وہ روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کی فلموں میں کام کرنا پسند کرتے ہیں

جان ابراہم نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سن 2003 سے کیا تھا اور وہ سایہ، پاپ، دوستانہ اور دھوم جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ جان ابراہم نے کہا کہ وہ روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کی فلموں میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

جان ابراہم کہتے ہیں، ’’کرن جوہر بھی کہتے ہیں کہ جان ابراہم کمرشل سینما کا ایک بڑا نام ہے لیکن اس نے غیر روایتی فلموں میں بھی بہترین کردار نبھائے ہیں۔‘‘ جان ابراہم کی فلم دھشوم 29 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔

DW.COM