1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

سائنس اور ماحول

کولیسٹرول نعمت بھی زحمت بھی

طبی ماہرین کا خیال ہے کہ جسم میں کولیسٹرول کی ایک خاص حد تک مقدار انسانی صحت کی علامت ہے مگر اس میں غیر اعتدالی کیفیت اور اضافہ بے شمار بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

default

عموما موٹاپے کو ایک بیماری کی بجائے صرف جسم کا بدنما نظر آنا قرار دیا جاتا ہے مگر ایسا نہیں موٹاپا از خود ایک بیماری کا نام ہے

ماہرین جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے اور موٹاپے کو کئی بیماریوں کا سبب گردانتے ہیں۔ اس حوالے سے عام افراد خصوصا نوجوانوں کو بہت زیادہ پریشانی لاحق رہتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ غذا کی مقدار میں کمی کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی واقع ہو پائے گی بلکہ اس سلسلے میں بہتر اور جسمانی ضرورت کے مطابق خوراک کا انتخاب زیادہ اہم ہوتا ہے۔

Pommes Frites, French Fries, Fritten

جسم میں فیٹ یا چکنائی کی مقدار بڑھانے میں فاسٹ فوڈ نے اہم کردار ادا کیا ہے

اگرچہ عموما یہ سمجھا جاتا ہے کہ موٹاپا یا کولیسٹرول میں اضافہ از خود کوئی بیماری نہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں چربی کی مقدار میں اضافہ ایک بیماری ہے جو موروثی، خوراک میں بے احتیاطی یا زیادہ چربی والی اشیاء کے استعمال سے پیدا ہو جاتی ہے۔ محققین اس بات پر بھی قائل ہیں کہ جسم میں کولیسٹرول اور چربی کی مقدار میں اضافہ کی علامات صرف موٹاپے ہی کی صورت میں سامنے نہیں آتیں بلکہ کئی بار دبلے لوگوں میں بھی کولیسٹرول کی غیر ضروری مقدار دیکھی گئی ہے۔ حیاتیات دانوں کا خیال ہے کہ ایسا اس بیماری کے نسل در نسل موروثی طور پر منتقل ہونے کے باعث ہوتا ہے۔

Wassergymnastik fuer Senioren

ماہرین جسمانی صحت کے لئے غذا کے ساتھ ساتھ ورزش پر سب سے زیادہ زور دیتے ہیں

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بات بھی اہم نہیں کہ غذا کی صورت میں فیٹ یا چربی کی کتنی مقدار استعمال کی گئی بلکہ زیادہ اہم یہ ہے کہ چربی کی کس قسم کا استعمال کیا گیا کیونکہ چربی کی کچھ اقسام ایسی دیکھی گئی ہیں جو جسم میں موجود اعتدالی نظام کو متاثر کر کے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔