1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

کولمبیا: ہلاکتیں 200 سے تجاوز کر گئیں

کولمبیا کے جنوبی حصے میں دریاؤں کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی اور کیچڑ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کولمبیا میں گزشتہ روز تین دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے تھے۔

کولمبیا کے جنوبی صوبے پوٹو مایو میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب جمعہ یکم اپریل اور ہفتہ کی درمیانی رات تین دریا اپنے کناروں سے بہہ نکلے اور اس سبب پیدا ہونے والے کیچڑ زدہ پانی نے سینکڑوں گھروں کو تباہ کر دیا۔ کولمبیا کے صدر یوآن مانویل سانتوس نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے وہ خود صوبہ پوٹومایو کے دارالحکومت ماکووا میں موجود ہیں۔

Kolumbien Mocoa, Erdrutsch Evakuierung Mädchen (picture-alliance/AA/Colombian Presidency )

امدادی تنظیم ریڈکراس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہے جبکہ 400  دیگر زخمی ہیں جبکہ 220 افراد لاپتہ ہیں

ان کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت کے باوجود امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ صدر سانتوس کے مطابق، ’’ہمیں یہ نہیں پتہ کہ (کیچڑ کے نیچے) کتنے لوگ ہیں۔ ہم تلاش کا کام جاری رکھیں گے اور سب سے پہلی چیز جو میں کہنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ میرا دل، ہمارے دل اور کولمبیا کے عوام کے دل اس سانحے کی متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘‘

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تین دریاؤں کے کنارے سے بہہ نکلنے والا پانی مٹی کے ساتھ مل کر کیچڑ کے ریلے کی شکل اختیار کر گیا اور صوبہ پوٹومایو کے دارالحکومت اور اس نسبتاﹰ چھوٹے شہر میں تباہی اور بربادی پھیلاتا چلا گیا۔ ریلے کے بہاؤ کی قوت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی راہ میں آنے والے مکانات تباہ ہو گئے جبکہ یہ کاروں اور دیگر اشیاء کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ موکووا رہ علاقے میں زیادہ تر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

Kolumbien Mehr als 90 Tote bei Überschwemmungen Präsident Santos (picture-alliance/AA/Colombian Presidency Press Office)

کولمبیا کے صدر یوآن مانویل سانتوس نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے وہ خود ماکووا میں موجود ہیں

امدادی تنظیم ریڈکراس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہے جبکہ 400  دیگر زخمی ہیں جبکہ 220 افراد لاپتہ ہیں۔ کولمبیا کے نیشنل ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر کارلوس ایوان ماکوئز کے مطابق کیچڑ کے ریلے سے ماکووا کے 17 علاقے متاثر ہوئے۔