1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

کوئٹہ: ہسپتال میں دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک

پاکستانی شہرکوئٹہ میں سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک پولیس افسر اور ایک صحافی سمیت کم ازکم آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

default

کوئٹہ میں دو ہزار آٹھ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے

حکام کے مطابق زخمیوں میں قومی اسمبلی کے ایک رکن بھی شامل ہیں۔ پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کی صبح ایک نجی بینک کے افسر ارشد زیدی پر نامعلوم افراد نے منان چوک میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

Anschlag auf Gericht in Pakistan

کوئٹہ میں دو ہزار سات میں ایک خودکش حملے سے مچی تباہی کا ایک منظر

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ظاہر شاہ کاظمی شعبہ حادثات کے باہر صحافیوں کو اس واقعے کی تفصیلات بتا رہے تھے کہ اسی دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کاظمی اور ایک نجی ٹیلی وژن چینل کے کیمرہ مین عارف ملک سمیت آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

بعض اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں شدید زخمی افراد میں قومی اسمبلی کے رکن آغا ناصرکے علاوہ کئی صحافی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کوئٹہ قاضی عبدالواحد کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ سراور بازو ملے ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی کے لئے کم از کم 91 مقامات پر کیمرے نصب ہیں۔

رپورٹ: بخت زمان/خبر رساں ادارے

ادارت: گوہر نذیر گیلانی

DW.COM