1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، دو پاکستانی شہری ہلاک

پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر اُس کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کی ہے جس سے دو پاکستانی شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے بھارت سے اِس فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

Kaschmir Grenzstreitigkeiten Indien Pakistan Verletzung Waffenruhe (picture-alliance/dpa/A. Mughal)

پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھپرار سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں

پاکستانی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پاکستان کے صوبہء پنجاب اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان واقع لائن آف کنٹرول یا ’ورکنگ باؤنڈری  پر پیش آیا۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ،’’چھپرار سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ سےآٹھ پاکستانی شہری ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چوبیس اکتوبر بروز پیر کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا پاکستانی شہری آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پاکستان نے پچیس اور چھبیس اکتوبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مبینہ بلا اشتعال فائرنگ پر باکستان میں تعینات بھارتی سفارت کار کو وزارتِ خارجہ بلا کر اس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

Indien Kaschmir beschlagnahmte Waffen der Rebellen (Getty Images/AFP/T. Mustafa)

پاکستانی حکومت نے بھارت  سے امن بر قرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

 پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو جنگ بندی کا احترام کرنے اور سرحدی دیہاتوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ پاکستانی حکومت نے بھارت  سے امن بر قرار رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی ایشیا کی دو ہمسایہ لیکن حریف ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ سے کافی اضافہ ہو چکا ہے۔

 بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اُڑی کے مقام پر ایک ملٹری بیس پر کشمیری عسکریت پسندوں کے ایک خونریز حملے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کی ہیں۔ تاہم پاکستانی حکومت نے اِس بھارتی دعوے کی سختی سے تردید کی تھی۔

DW.COM