1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے پندرہ رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

default

عالمی کپ میں پاکستان گروپ ڈی میں ہے اور اِس کے سارے میچ سبائنہ پارک کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔عالمی کپ کا افتتاحی میچ بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیرہ مارچ کو ہو گا۔

پاکستانی ٹیم میں،عمران نذیر، محمد حفیظ، انضمام الحق،محمد یوسف، یونس خان،کامران اکمل ،شعیب ملک،عبدالرزاق، شعیب اختر، عمر گل ، محمد آصف،رانا نویدالحسن، دانش کنیریا ، راو افتخار اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

عمر گل ، محمد آصف اور شعیب اختر کی فٹنس مشکوک ہونے کی وجہ سے ان کے فٹنس ٹیسٹ دو مارچ کو ہوں گے۔ دوسری طرف عالمی چیمپیئن آسٹریلیا، برمودا ،بنگلہ دیش ،کینیا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
۔