1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

کرکٹ: جے وردھنے اور سماراویرا نے باون سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا کے مڈل آرڈر کے بلّے بازوں مہیلا جے وردھنے اور سماراویرا نے چوتھی وکٹ کی شراکت داری کا باون سالہ ریاکارڈ توڑ دیا ہے۔

default

مہیلا جے وردھنے میچ پر چھائے رہے

سری لنکا کے دونوں بلّے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں چار سو سینتیس رنز اسکور کیے۔ انیس سو ستاون میں برطانیہ کے کھلاڑیوں پیٹر مے اور کولن کاؤڈرے نے چوتھی وکٹ کی پارٹنرشپ میں چار سو گیارہ رنز بنائے تھے۔ دوسرے روز کے اختتام پر جے وردھنے نے دو سو چالیس کا انفرادی اسکور جب کے سماراویرا نے دو سو اکتیس زنز بنائے تھے۔

Younis Khan Kapitän der pakistanischen Cricket Nationalmannschaft

پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان یونس خان کے لیے یہ سیریز ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے


دوسرے روز بھی سری لنکا کے بیٹسمین پاکستانی بؤلرز پر حاوی رہے اور سری لنکا نے سات وکٹوں کے نقصان پر چھ سو چوالیس رنز پر انگز ڈیکلئیر کیے جواب میں پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر چوالیس رنز بنا لیے تھے۔