1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

کرکٹ: آسٹریلیا ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ

آسٹریلیا میں جاری ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کینبرا کے مانُوکا اووَل میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں، جس کا دورانیہ بارِش کی وجہ سے کم کر دیا گیا تھا، سری لنکا نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے اُنتیس اوورز میں 195 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے ڈَک وَرتھ لوئیس سسٹم کے تحت 21 اووَرز میں 154 رنز کا ہدف ملا، جو سری لنکا نے اُنیس اوورز م

default

�ں دو وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔

تاحال صورتِ حال یہ ہے کہ چار میچوں کے بعد آٹھ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ تین میچ کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ سب سے آخر میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ہے، سری لنکا۔ اِس سیریز کا اگلا میچ جمعے کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، جس میں آسٹریلیا اور سری لنکا کا آمنا سامنا ہو گا۔