1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

کرّم ایجنسی میں فرقہ وارانہ کشیدگی: اصل حقیقت کیا ہے؟

سیکیورٹی امور کے ماہر سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ جب کبھی پاکستانی فوج کرّم ایجنسی کے راستے افغانستان میں در اندازی کر تی ہے تب وہاں پاکستانی ایجنسیاں از خود فرقہ وارانہ فسادات کر واتی ہیں۔

default

افغانستان کی حکومت اور نیٹو تواتر کے ساتھ پاکستان پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں در اندازی کر رہا ہے۔ پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افعانستان سے ملحق پاکستان کے قبائلی علاقے کرّم ایجنسی میں فرقہ وارانہ فسادات میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔۔تحصیل علی زئی میں نا معلوم افراد نے پیر کی صبح ان افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔۔کچھ عرصے سے کرّم ایجنسی میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔