1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

کرغزستان میں ایک لاکھ سے بھی زائد افراد بے گھر

شورش زدہ کرغزستان کے شہر اوش میں بدھ کے روز بھی گولیوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ حکام نسلی فسادات کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

default

اوش سے ہجرت کرنے والی ازبک قبیلے کی یہ متاثرہ خاتون جدا ہونے والے اپنے پوتے پوتیوں کی تصویریں دکھا رہی ہے

کرغزستان میں تازہ نسلی فسادات کا آغاز گزشتہ جمعرات کو ہوا۔ اکثریتی کرغز قبائل اور اقلیتی ازبک قبائل کے درمیان ان فسادات کے اثرات جنوبی کرغزستان کے شہر اوش سے دوسرے علاقوں تک بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان قبائلی فسادات کے باعث اب بھی ہزاروں افراد مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

Kirgisistan Kirgisien Khirgistan Kyrgyzstan

کرغزستان کے ازبک مہاجر ازبکستان کی سرحد پر قائم ایک مہاجر کیمپ میں

کرغز اور ازبک قبائل کے درمیان تازہ فسادات کے باعث اب تک ایک لاکھ سے بھی زائد افراد کو پڑوسی ملک ازبکستان کا رخ کرنا پڑا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق فسادات کے متاثرین تک امداد بھی آہستہ آہستہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ ضروری ادویات، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان ہمسایہ ملک ازبکستان کے راستے سے شہر اوش پہنچ رہا ہے۔

سابق سوویت یونین کی اس ریاست میں جاری قبائلی فسادات کے باعث کرغزستان کے ہمسایہ ملکوں کو بھی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ پہلے ہی کرغزستان کی حکومت پر زور دے چکا ہے کہ وہ فسادات اور اندھا دھند ہلاکتوں کے واقعات پر قابو پا کر انہیں سرحدوں کے پار تک پھیلنے سے روکے۔

Kirgisistan Kirgisien Khirgistan Kyrgyzstan Flash-Galerie

کرغزستان کے فوجی ملک کے جنوبی شہر اوش میں گشت کرتے ہوئے

کرغزستان کی مخدوش صورتحال کے بارے میں بہت سے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ ایک خدشہ یہ کہ کہیں کرغزستان کے قبائلی فسادات کا اثر پہلے ازبکستان پر نہ پڑے اور پھر نتیجتاً سٹریٹیجک اعتبار سے اہم وسطی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی فضا قائم نہ ہو۔

ازبکستان مغربی ملکوں کے لئے دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔ ازبکستان کو افغانستان میں امریکہ کی سربراہی میں تعینات نیٹو فوجیوں کے لئے ہتھیاروں اور ضروری سامان کی سپلائی کے لحاظ سے ایک اہم مرکز تصور کیا جاتا ہے۔ کرغزستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور وہاں جاری پرتشّدد واقعات پر روس اور امریکہ نے زبردست تشویش ظاہر کی ہے۔ ان دونوں ہی ملکوں کے کرغزستان میں سٹریٹیجک فوجی اڈے اور فضائی ٹھکانے ہیں۔

Kirgisistan Kirgisien Khirgistan Kyrgyzstan Autowrack Straßen Blutbad NO FLASH

کرغزستان کے شہر جلال آباد میں نسلی فسادات کے بعد تباہی کا ایک منظر

تجزیہ کار ایسے خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر کہیں ماسکو حکومت کرغزستان میں اپنے فوجی روانہ کرتی ہے تو مغرب اور روس کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگی اور ساتھ ہی خطے میں سرگرم مسلم عسکریت پسندوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

دریں اثناء کرغزستان کے دو شہروں اوش اور جلال آباد میں جاری نسلی فسادات کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ فسادات کرغزستان میں گزشتہ بیس برسوں کے دوران ہونے والے سب سے خطرناک ترین بتائے جاتے ہیں۔

کرغزستان کی عبوری حکومت نے ملک کے سابق صدر کے حامیوں پر موجودہ فسادات کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ رواں برس اپریل میں صدر کرمان بیک کی معزولی کے بعد کرغزستان میں عبوری حکومت قائم ہوئی تھی۔ سفید روس میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے سابق صدر کرمان بیک نے عبوری حکومت کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: مقبول ملک

DW.COM