1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

کراچی میں زور دار دھماکہ، کم از کم 16 ہلاک

پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی کے علاقے لیاری کے نواح میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں، جس کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، ایک درجن سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

default

مقامی ذرائع ابلاغ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم سولہ جبکہ زخمیوں کی تیس سے زیادہ بتا رہے ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے زمین میں ایک گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتیں اور موٹر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور اُن کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ لیاری کے قریب واقع علاقے گھاس منڈی کے رمی کلب کی عمارت کے اندر ہوا۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ عمارت کے باہر ہوا۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے