1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

کامن ویلتھ گیمز، وفود کا دورہء بھارت

کامن ویلتھ ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود نے نئی دہلی میں آئندہ سال ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے وینیوز اور وہاں موجود سہولتوں کا معائنہ کیا۔

default

کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم نے جمعرات کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دورہ کیا، جہاں آئندہ سال دسمبر میں کامن ویلتھ گیمز منعقد کئے جائیں گے۔ ان گیمز میں 17 سے زائد مختلف کھیلوں میں چھ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان گیمز کو دہلی 2010 کا نام دیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ترجمان نے کہا: ’’ یہ مندوبین کامن ویلتھ گیمز کے لئے تیار کئے گئے ویلجز اور وینیوز کا جمعرات اور جمعہ کو معائنہ کریں گے، جس کے بعد پیر کے روز وہ اپنی جنرل اسمبلی اجلاس بھی منعقد کریں گے۔‘‘

Baustelle in Indien

نئی دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کے انعقاد کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے

وفود میں کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے سربراہ مائیکل فینل بھی شامل ہیں، جن کی اس دورے پر بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ فینل نے گزشتہ مہینے ایک خط کے ذریعے بھارت میں کامن ویلتھ گیمز کے انتظامات ناکافی ہونے اور کھلاڑیوں کے لئے مناسب سہولیات نہ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ فینل نے اسی خط میں من موہن سے ملاقات کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

نئی دہلی میں کامن ویلتھ گیمز کے لئے گیارہ وینیوز ابھی تک تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے کام میں تیزی لانے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ دوسرے بہت سے کاموں کے علاوہ ابھی وینیوز سے ایئر پورٹ تک ٹرین کی پٹری بچھانے کام بھی باقی ہے۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: افسر اعوان