نیوز بائٹ، ڈوئچے ویلے اردو کی شارٹ ویڈیو نیوز
بھیجیے فیس بک ٹوئٹر گوگل+ Whatsapp Tumblr Digg Technorati stumble reddit Newsvine
پیرما لنک http://p.dw.com/p/2iCdN
شمالی کوریا نے میزائل اور جوہری تجربات ترک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کمیونسٹ ملک کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ وہ جوہری ٹیسٹ کی ایک تنصیب بھی بند کر دیں گے۔ چین اور جنوبی کوریا نے اس پیشرفت کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت کمیونسٹ کوریا کے ساتھ براہ راست رابطوں میں ہے اور انہوں نے کوریائی جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے لیے حریف ملک شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کی منظوری بھی دے دی ہے۔
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ستائیس اپریل کو منعقد ہونے والی ایک سمٹ میں صدر مون جے اِن شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کریں گے۔ تقریبا ایک دہائی بعد ان کوریائی ریاستوں کے رہنما پہلی مرتبہ ملاقات کر رہے ہیں۔
چینی میڈیا نے جنوبی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور چینی صدر شی جن پنگ کے مابین مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اُن نے چینی صدر کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی بات بھی کی ہے۔