1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ڈیوس کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ پر سبقت

ڈیوس کپ میں ایشیا اوشنیا گروپ ٹو سیمی فائنل کے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ پر1-2 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ یہ ڈبلز میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے شہر ہاویرا میں کھیلا گیا۔

default

اعصام الحق قریشی

پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے 7-6 (8/6), 6-3, 6-2 سے نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور مارکوس ڈانیئل پر آسانی سے ایک سیٹ کی سبقت حاصل کر لی۔

گزشتہ روز اعصام الحق قریشی اور مائیکل وینس کا سنگلز میچ میں مقابلہ ہوا تھا۔ یہ ایک طویل مقابلہ تھا، جو اعصام نے ساڑھے چار گھنٹے سے بھی زائد وقت میں جیتا۔ اس سلسلے کے دو میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ

Aqeel Khan Pakistan Tennis

عقیل خان

کے نمبر ایک کھلاڑی رُوبن اسٹاتھام عقیل کو سنگلز میں شکست دے چکے ہیں اور اب ریورس سنگلز میں ان کا مقابلہ اعصام سے ہوگا جبکہ عقیل اسی سلسلے کے ایک میچ میں وینس کا سامنا کریں گے۔ ان ٹائی مقابلوں کے فاتح کا مقابلہ ستمبر میں گروپ وَن کی ٹیم تھائی لینڈ یا انڈونیشیا سے ہو گا۔

ڈیوس کپ کے یہ مقابلے قبل ازیں پاکستان میں ہونا طے پائے تھے، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں نیوزی لینڈ منتقل کر دیا گیا۔ اعصام الحق نے رواں ماہ ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ڈیوس کپ کو ٹینس کھیل کا ایک انتہائی اہم ٹورنامنٹ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ انفرادی یا کسی فرد واحد کی کامیابی سے منسلک نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں ٹیم کھیلتی ہے اور وہی کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔ اس طرح ٹیم ایونٹ میں یہ سب سے معتبر ٹورنامنٹ ہے۔اعصام الحق ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ڈیوس کپ کے اندر انتہائی نچلی سطح سے مقابلوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے کئی گروپس تشکیل دیئے جاتے ہیں۔ سن 1900 میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا۔ مختلف درجوں کے مقابلوں کے بعد سولہ ٹیمیں ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی اہل ہوتی ہیں۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: ندیم گِل

DW.COM