1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

ڈیرہ بگٹی: جھڑپوں میں گیارہ افراد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکاروں سمیت گیارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

default

کیا بلوچستان میں فوج کشی کی پالیسی کو تبدیل کرنا پیپلز پارٹی کی حکومت کے بس میں ہے؟

بلوچستان رپبلکن آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی بھی کیا ہے۔


کیا بلوچستان میں جاری قوم پرست مزاحمت شدّت اختیار کر رہی ہے؟ موجودہ حکومت اس حوالے سے اب تک کیا کچھ کر پائی ہے ؟ جب یہ سوالات ہم نے پوچھے اسلام آباد میں ڈان اخبار سے وابستہ صحافی فرمان علی سے تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے چند بلوچ رہنمائوں کو رہا کرنے اور بیان بازی کے علاوہ بلوچستان کے مسئلے کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔