1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

ڈھاکا میں ’خون کی ندیاں‘ بہہ گئیں

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں عید قرباں کے موقع پر بڑی تعداد میں جانوروں کی قربانی اور شدید بارش کے باعث شہر کی گلیوں میں ’خون کی ندیاں‘ بہتی دکھائی دیں۔

ڈھاکہ شہر کی انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے کے لیے باقاعدہ کچھ جگہوں کا انتظام کیا تھا لیکن بارش کے باعث بہت سے شہری ان مخصوص مقامات تک نہیں پہنچ پائے۔

مسلمان عید الاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کے مطابق بکرے، بیل یا بھیٹر کو ذبح کرتے ہیں۔ اس جانور کے گوشت کو رشتہ داروں اور ان غرباء میں تقسیم کیا جاتا ہے جو اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ خود کسی جانور کی قربانی کر سکیں۔

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث ڈھاکا کے رہائشیوں نے کار پارکنگ، اور گاڑیوں کے لیے بنائے گئے گیراجوں میں مویشیوں کی قربانی کی جس کے باعث ڈھاکا شہر کی گلیوں میں ان جانوروں کا خون جمع ہو گیا۔ بارش کے پانی اورجانوروں کے بہتے خون سے ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس میں یوں لگ رہا تھا کہ شہر کی گلیوں میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارلحکومت میں انتہائی خراب نکاسی آب کے نظام اور بارشوں کے باعث سیلاب آنا ایک معمول کی بات ہے۔