1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی میکسیکن صدر سے ملاقات

امریکی صدارتی الیکشن کی مہم میں ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق بیانات سے مختلف حلقوں میں ناراضی پائی جاتی ہے۔ آج بدھ کے روز ٹرمپ میکسیکو کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ری پبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کی بیدخلی کا کریک ڈاؤن شروع کریں گے۔ وہ میکسکن تارکین وطن کے بارے میں بھی انتخابی مہم کے دوران سخت الفاظ کے حامل خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق اِسی تناظر میں ٹرمپ نے میکسیکن صدر کی دعوت قبول کی ہے۔

گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میسج میں کہا کہ وہ میکسیکن صدر اینریق پینا نیٹو سے بدھ اکتیس اگست کو ملاقات کریں گے۔ اِس ملاقات کی دعوت انہیں میکسیکو کے صدر نے دی ہے۔

اُدھر میکسیکو سٹی سے جاری ہونے والے ایک حکومتی بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ اور صدر نیٹو کی ملاقات نجی ہے۔ تقریباً ایک ماہ قبل انہوں نے امریکی الیکشن میں رپبلکن سیاستدان سے ملاقات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Mexiko Grenze USA - Protest von ausgewiesenen Mexikanern gegen Donald Trump

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر ٹرمپ مخالفین میکسیکن ایک دیوار پر نعرے لکھتے ہوئے

میکسیکن صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات دنیا کے مفاد میں عمومی طور پر اور میکسیکو کی عوام کے تحفظ و بھلائی کے لیے خاص طور پر طے کی گئی ہے۔ چند ماہ قبل اینریق پینا نیٹو نے ری پبلکن پارٹی کے سیاستدان کو اُن کے تلخ بیانات کے تناظر میں مسولینی کے مساوی قرار دیا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران امریکی سیاستدان نے میکسکن مہاجرین کو منشیات کا کاروبار اور جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے قرار دیا تھا۔

دو چار ہفتے قبل ٹرمپ نے اپنے دل آزاری کے بیانات پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ ٹرمپ کے میکسیکن مہاجرین کے خلاف دیے گئے بیانات کے تناظر میں میکسکن میڈیا بھی ٹرمپ مخالفت میں پیش پیش ہے۔ یہی میڈیا کہہ رہ ہے کہ اینریق پینا نیٹو اپنی مقبولیت میں اضافے کے سلسلے میں ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں ارب پتی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی بیانات سیاسی حلقوں نے متنازعہ قرار دیے ہیں۔ وہ اس وقت اپنی بھرپور کوشش میں ہیں کہ رائے عامہ کے جائزوں میں اپنی مخالف امیدوار ہلیری کلنٹن کے برابر آ سکیں۔ کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار ہیں۔

موجودہ انتخابی مہم میں یہ دوسرا موقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی سیاسی منظر پر سامنے آئیں گے۔ میکسکن صدر سے ملاقات سے قبل وہ اسکاٹ لینڈ گئے تھے۔ اسکاٹ لینڈ کے دورے پر اُن کا وہ بیان چھایا رہا جو انہوں نے یورپی یونین میں برطانوی رکنیت کے تناظر میں دیا تھا۔

ملتے جلتے مندرجات