1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

ڈورٹمنڈ بنڈس لیگا شیلڈ کے ایک قدم مزید قریب

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے سلسلے میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔

default

بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کے مابین میچ کا ایک منظر

بنڈس لیگا کا 24 واں میچ ڈے جاری ہے۔ ہفتے کے روز اس سلسلے میں چھ میچ کھیلے گئے۔ بائرن میونخ کو شکست دینے کے بعد لیگ میں پہلے نمبر پر براجمان کلب ڈورٹمنڈ کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ اسے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ٹیم لیور کوزن سے اب 13 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ایک اور اہم میچ میں ہنوور نے سینٹ پاؤلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے باعث ہنوور کا کلب پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ بائرن میونخ اب چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں کولون نے فرائی برگ کو ایک صفر سے جبکہ مائنز نے ہوفن ہائم کوایک کے مقابلے میں دوگول سے ہرایا۔ کائزرزلاؤٹرن اور ہیمبرگ کے علاوہ شالکے اور نیورمبرگ کے درمیان کھیلے گئے میچ ایک ایک گول سے برابر رہے۔

Flash-Galerie Fußball Bundesliga 2011 24. Spieltag 1. FC Köln SC Freiburg

بنڈس لیگا، کولون اور فرائی برگ کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کا ایک منظر

24 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعہ کے روز کھیلے گئے واحد میچ میں وولفس برگ نے مؤنشن گلاڈ باخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے میچوں کے بعد بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے۔

پہلی پوزیشن بوروسیا ڈورٹمنڈ کے پاس ہے اور اسے 58 پوائنٹس حاصل ہیں۔ دوسری پوزیشن پر بائرلیورکوزن کی ٹیم ہے اور اس کے پاس 45 پوائنٹس ہیں۔ ہنوور کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی سے اب تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ بنڈس لیگا کی دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کے پاس 42 پوائنٹس ہیں اور یہ اب چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ مائنز کی ٹیم 40 پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر ہے۔

آج اتوار کے روز اس میچ ڈے کے سلسلے میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں فرینکفرٹ اور شٹٹ گارٹ مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا معرکہ بائرلیورکوزن اور ویردر بریمن کی ٹیموں کے درمیان بپا ہوگا۔

رپورٹ: افسراعوان

ادارت: عاطف بلوچ

DW.COM

ویب لنکس