1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

چیچنیا میں دو خودکش حملے، چار پولیس اہلکار ہلاک

قفقاز کی روسی جمہوریہ چیچنیا کے دارلحکومت گروزنی میں جمعہ کی روز دو خود کش حملے کئے گئے جن میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

default

چیچنیا گزشتہ دو عشروں سے عسکریت پسندی کا شکار

یہ بم حملے سائیکل پر سوار دو خودکش حملہ آوروں نے گروزنی کے دو مختلف اضلاع میں دوپہر کے وقت کئے۔ ان حملوں کی تحقیقات کے لئے حساس ریاستی اداروں کی ایک مشترکہ ٹیم مقرر کر دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں حملہ آوروں نے دو دو پولیس اہلکاروں کو اپنا نشانہ بنایا، جس سے ان حملوں کا باہمی تعلق واضح ہوتا ہے۔

چیچن وزیر داخلہ رسلان الخانوف نے بھی چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حملے میں ایک عورت کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Tschetschenien Ramasan Kadyrow neuer Präsident

روس نواز چیچن صدر رمضان قدیروف

سویت یونین کے انہدام کے بعد روسی جمہوریہ کے طور پر چیچنیا میں گزشتہ دو عشروں سے علیحدگی پسندی کی ایک ایسی مسلح تحریک چل رہی ہے جس میں آج تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماسکو کی طرف سے چیچن باغیوں کو مجرم اور عسکریت پسند قرار دیا جاتا ہے۔

اسی دوران شمالی قفقاز کے خطے میں سرگرم ایک اسلامی انتہا پسند گروپ ریاض الصالحین نے چیچنیا کی ہمسایہ روسی جمہوریہ انگوشتیا میں ہوئے ایک حالیہ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گزشتہ ہفتے اس حملے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ریاض الصالحین نے یہ دعوٰی بھی کیا کہ گزشتہ ہفتے سائبیریا میں ایک روسی ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ پر حملہ اس کے عسکریت پسندوں نے کیا تھا۔ روسی حکومت نے اس دعوے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: مقبول ملک