1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

چیپل، ہیڈلی سیریزکے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو دس وکٹوں سے شکست

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر شین بانڈ کی بہترین بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو دو ملکی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 148 رنز پر سمٹ گئی۔ آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے افتتاحی بیٹسمینوں نے 27 اوور میں یہ ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ دونوں بیٹسمینوں، کپتان ایس فلیمنگ اور لوئی ونسنٹ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے شین بانڈ نے 23 رنز کے عوض 5 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤ‎ٹ کیا۔ سیریز میں دو میچ ہونا ابھی باقی ہیں۔ اپنے ملک میں وی بی سیریز کے دونوں میچ انگلینڈ سے ہارنے کے بعد یہ آسٹریلیا کی لگاتار تیسری شکست تھی۔