1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

چینی وزیر اعظم جرمنی کے دورے پر

جرمنی کے دَورے کے آغاز پر چینی وزیرِ اعظم وَین ژیا باﺅ نے آج برلن میں جرمن صدر ہورسٹ کوہلر کے ساتھ ملاقات کی۔ کوہلر نے اپنی سرکاری رہائش گاہBellevue پیلس میں چینی مہمان کا استقبال کیا اور آئندہ برس عوامی جمہوریہ چین کا دَورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔ اِس کے بعد چینی وزیر اعظم کی وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقات میں چینی میں حقوقِ انسانی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی وزیرِ اعظم وَین ژیا باﺅ برلن میں وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ

چینی وزیرِ اعظم وَین ژیا باﺅ برلن میں وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ

تاہم حقوقِ انسانی کے سوال پر اختلاف رائے کے باوجود دونوں سربراہانِ حکومت نے باہمی اشتراک عمل کو اور زیادہ مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزیر اعظم نے کہا، وہ چین میں جرمن اداروں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنا سرمایہ جرمنی میں لگائیں۔

ابھی چند روز پہلے چینی حکومت نے پریس کی آزادی ایک بار پھر محدود بنانے کا اعلان کیا تھا۔ سن 2008ء میں بیجنگ میں منعقد ہونے والے اولمپیائی کھیلوں کا حوالہ دیتے ہوئے چانسلر میرکل نے کہا کہ آزاد پریس کا ہونا ناگزیر ہو گا۔

اِس سے پہلے چین اور جرمنی کے نمائندوں کے درمیان طبی معیشت اور بائیو ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔