1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

چیمپیئنز لیگ میں شالکے کی ایک اور کامیابی

شالکے نے چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں ہاپوئل تل ابیب کو تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ اس میچ میں شالکے کی جیت میں سپین کے سٹرائیکر راؤل نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

default

شالکے کے راؤل سفید یونیفارم میں

ہاپوئل تل ابیب کے خلاف جیت سے ایک طرف تو شالکے نے چیمپیئنز لیگ کے اس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک جانے کی اُمید زندہ رکھی ہے، دوسری طرف اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤل نے یورپی فٹ بال مقابلوں میں اپنے 70 گول مکمل کر لئے ہیں۔

تینتس سالہ ہسپانوی سٹرائیکر نے بدھ کو میچ شروع ہونے کے تین منٹ میں ہی پہلا گول کر دیا تھا۔ چیمپیئنز لیگ کے میچوں میں مجموعی طور پر یہ ان کا 67واں گول تھاجبکہ اس میچ میں دوسرا گول کرتے ہوئے یورپی مقابلوں میں ان کے ستّر گول مکمل ہوئے۔ انہوں نے یہ گول میچ کے 58ویں منٹ میں کیا۔

اس کے دس منٹ بعد ہی شالکے کی جانب سے تیسرا گول خوسے مانوئیل خوراڈو نے کر دیا۔

اس ٹیم کے کوچ فیلکس ماگاتھ نے راؤل کی پرفارمنس سے متعلق گفتگو میں کہا، ’اس نے یہ گول کر کے سکھ کا سانس لیا۔ اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور اس کے لئےیہ دکھا دینا اچھا تھا کہ وہ کتنا مضبوط ہے۔‘

انہوں نے کہا، ’ہمارے لئے یہ اچھا رہا کہ ہم نے کچھ بہترین گول کئے اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘

ماگاتھ نے کہا کہ اس سے ٹیم کا اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم چیمپیئنز لیگ میں ہمیشہ ہی اچھا کھیلی ہے، لیکن اب زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Flash-Galerie Champions League 20.10.2010 FC Schalke 04 - Hapoel Tel Aviv

راؤل دوسرا گول کرتے ہوئے

شالکے نے میچ کے آخر تک ہاپوئل پر دباؤ برقرار رکھا، جس کی جانب سے واحد گول اس کے فارورڈ کھلاڑی ایٹے شیکٹر نے کھیل کے آخری لمحات میں کیا۔ انہوں نے دراصل شالکے کی دفاعی حکمت عملی میں ہونے والی ایک غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ گول سکور کیا۔

اس میچ میں جیت سے شالکے کا کلب گروپ بی میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ اس گروپ میں پہلے نمبر پر لیون ہے، جس نے بدھ ہی کو Benfica کو صفر دو سے شکست دی۔ ہاپوئل کے لئے یہ اس ٹورنامنٹ میں یہ تیسری شکست تھی اور اس گروپ کے پوائنٹ ٹیبل پر وہ سب سے نیچے ہے، اور وہ بھی کسی پوائنٹ کے بغیر۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عاطف بلوچ

DW.COM