1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پینسلوینیا میں اندھا دھند فائرنگ، کم از کم پانچ ہلاک

امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ولکنز برگ میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں دو افراد ملوث ہیں اور وہ مفرور ہیں۔

ولکنز برگ کی پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک گھر کے لان میں ہونے والی ایک پارٹی کو نشانہ بنایا۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ چار افراد، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ دو مختلف حملہ آوروں نے دو مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔

اس واقعے کی تناظر میں ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور پولیس عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں اپنی تفتیش جاری رکھے ہوئی ہے۔ ولکنز برگ مشہور شہر پٹسبرگ سے مشرق کی جانب دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

USA Schießerei in Kansas

گزشتہ ماہ ہی کنساس شہر میں ایک شخص نے تین افراد کو ہلاک اور سترہ کو زخمی کر دیا تھا

پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی، جس کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ گھر کے اندر پناہ لینے کے بھاگے اور اسی موقع پر گھر کے عقبی حصے یا قریب میں چھپے ہوئے دوسرے شخص نے لوگوں کو نشانہ بنایا اور اسی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

پڑوسیوں کے مطابق انہوں نے تیس سے چالیس مرتبہ فائر کیے جانے کی آوازیں سنی ہیں۔ ابھی تک حملہ آوروں کی عمر اور شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

امریکا میں اندھا فائرنگ کے واقعات تواتر سے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ابھی گزشتہ ماہ ہی کنساس شہر میں ایک شخص نے تین افراد کو ہلاک اور سترہ کو زخمی کر دیا تھا۔ ایک اور تازہ واقعے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے مشیگن میں چھ افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ امریکا میں گزشتہ برس اندھا دھند فائرنگ کے 303 واقعات رونما ہوئے تھے اور اس طرح کے واقعات میں ہر سال اوسطاً تیس ہزار افراد اپنی جان گنواتے ہیں۔