1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پہلے ٹی ٹوئنٹی ميں پاکستان سرخرو، زمبابوے کو تيرہ رنز سے شکست

پاکستان نے ايک سنسنی خير مقابلےکے بعد زمبابوے کی ٹیم کو سيريز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ميچ ميں تيرہ رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کے 136رنز کے جواب ميں مہمان ٹيم 123 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ہرارے اسپورٹس کلب ميں پاکستان نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بيس اوورز ميں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ مہمان ٹيم کی جانب سے سب سے نماياں کارکردگی شعيب ملک کی رہی، جنہوں نے ايک چھکے اور دو چوکوں کب مدد سے چوبيس گيندوں پر پينتيس رنز اسکور کيے۔ محمد رضوان تينتيس کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے اپنی اننگز ميں 6.80 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بنائے۔ ميزبان ٹيم کے ليے سب سے کامياب بالر CJ Chibhabha رہے، جنہوں نے تين کھلاڑيوں کو پويلين کا رخ دکھايا۔

جواب ميں زمبابوے کی ٹيم نے بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بيس اوورز ميں نو وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا سکی اور يوں صرف تيرہ رنز سے يہ ميچ ہار گئی۔ زمبابوے کی طرف سے E. Chigumbura نے اکتيس جبکہ اوپنر H Masakadza نے پچيس رنز اسکور کيے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے کامياب بالر عماد وسيم رہے جنہوں نے چار کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔ سہيل تنوير اور وہاب رياض نے ايک ايک وکٹ لی۔

اس کاميابی کے نتيجے ميں دو ٹی ٹوئنٹی ميچوں کی سيريز ميں پاکستان نے ايک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ اگلا ٹی ٹوئنٹی ميچ منگل انتيس ستمبر کے روز کھيلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے مابين تين ايک روزہ بين الاقوامی ميچز بھی کھيلے جائيں گے۔