1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

سائنس اور ماحول

’پہلا 3D TV، دیکھنے کے لئے چشمے کی ضرورت نہیں‘

جاپانی کمپنی توشیبا نے دنیا کا پہلا تھری ڈی ٹیلی وژن بنا کر ثابت کر دیا ہےکہ الیکٹرونک کی دنیا میں جاپان کا ثانی نہیں۔ یہ ٹیلی وژن مارکیٹ میں متعارف کر وا دیا گیا ہے۔

default

توشیبا نے دنیا بھر میں تھری ڈی یا تھری ڈائمینشنل کے بڑھتے ہوئے جنون کو دیکھتے ہوئے تھری ڈی ٹیلی وژن کی تیاری پربہت عرصہ پہلے سے کام شروع کر دیا تھا۔ اس سال کے آغاز میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ تھری ڈی ٹیلی وژن تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور اب 22 دسمبر سے اس کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے۔ یہ دنیا کا واحد تھری ڈی ٹیلی وژن ہے، جسے دیکھنے کے لئے مخصوص چشمہ لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔

iPoint 3D Jasmin

توشیبا کا دعوی ہے کہ ان کا تھری ڈی ٹی وی عینکوں کا محتاج نہیں ہوگا

جیسے ہی دارالحکومت ٹوکیو میں توشیبا کمپنی نے عام صارفین کو اپنے تخلیق کردہ بارہ انچ کےRegza GL1 سے متعارف کرایا تو فوراً ہی لوگوں نے یہ ماڈل خریدنا شروع کر دیا۔ توشیبا کا دعوی ہے کہ ان کا تھری ڈی ٹی وی عینکوں کا محتاج نہیں ہو گا تاہم دیکھنے والےکو ٹی وی کے تھری ڈی ایفکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس کے خاصا قریب بیٹھنا پڑے گا۔ اس ماڈل کی قیمت 14سو امریکی ڈالر ہے جبکہ اسی کا 20 انچ کا ماڈل ہفتے کے روز فروخت کے لئے دستیاب ہو گا۔

اس سے قبل دنیا کی کئی کمپنیاں تھری ڈی ٹیلی وژن بنا چکی ہیں لیکن ان کے لئے خصوصی عینکیں پہننا ضروری ہے۔ تاہم توشیبا نے ایک خاص ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ وہ ٹو ڈی اور تھری ڈی میں سے کسی ایک پروگرام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس وقت جاپان میں الیکٹرونک کے شعبے میں شدید مقابلہ بازی جاری ہے۔ مختلف کمپنیاں صارفین کوکم قیمت اشیاء فراہم کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے صنعت کو منافع نہیں ہو پار رہا۔ یہ حقیقت ہے کہ توشیبا کی اس تخلیق سے مارکیٹ میں مزید مقابلہ بازی شروع ہو جائے گی۔

IFA Flash-Galerie

2011ء میں شارپ توشیبا کی طرز کا ہی ایک ٹی وی متعارف کروانے جا رہی ہے، جو ٹچ اسکرین ہو گا

سونی کمپنی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ رواں سال اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر سکی ہے۔ فروری 2011ء میں شارپ کمپنی بھی ایک ایسے ہی تھری ڈی ٹیلی وژن کو متعارف کروانے جا رہی ہے، جس میں بھی خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی یہ ٹیلی وژن ٹچ اسکرین ہو گا، اس میں موبائل ٹیلیفون سے یا ڈیجیٹل کیمرے سے اتاری گئی تصویریں بھی تھری ڈی ایفکٹ میں دیکھی جا سکیں گی۔ توشیبا کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین ابھی تھری ڈی ٹیکنالوجی کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دے رہے لیکن جلد ہی یہ ٹیکنالوجی ایک معیار بن جائےگی۔

رپورٹ : عدنان اسحاق

ادارت : شادی خان سیف

DW.COM

ویب لنکس