1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

Podcasting & Feeds

پوڈ کاسٹس کے ذریعے جرمن سیکھنا

ڈوئچے ویلے کے مفت پوڈکاسٹس کے ذریعے راستے میں چلتے پھرتے جرمن زبان کی مشق کیجیئے۔ روز مرہ کی جرمن زبان اور آہستہ پڑھی گئی خبروں سے لے کر مکمل کورس تک مفت حاصل کیجیئے اور سیکھیئے

Logo Podcasting

کے ذریعے جرمن سیکھیئے ہمیشہ DW-World اور ہر جگہ

Podcasting کی اصطلاح فرم Apple کے مشہور ,MP3-Player iPodاورلفظ broadcasting کو آپس میں جوڑنے سے وجود میں آئی ہے۔ پوڈ کاسٹنگ کا لفظی مطلب ہے’’ ریڈیو برآئے آئی پوڈز‘‘۔ یہ نئی رپورٹوں پر مشتمل آڈیوز اور ویڈیو سیریز ہیں، جنہیں آپ iTunes میوزک سٹور کی طرح براہ راست

DW-WORLD.DE یا پوڈ کاسٹ فہرستوں حاصل کر سکتے ہیں۔

ہمیشہ، ہرجگہ اور بلا قیمت

پوڈ کاسٹنگ کے ذریعے آپ ڈوئچے ویلے کے منتخب آڈیو اور ویڈیو پروگراموں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ خود بھی اپنے پوڈ کاسٹ کے لئے آڈیو اور ویڈیو پروگرام خود ترتیب دے سکتے ہیں۔ آپ یہ پروگرام راستے میں چلتے ہوئے بھی مثلاً اپنے

MP3-Player کے ذریعے وصول کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ کا سننے والا آلہ iPod ہی ہو۔ فائدہ آپ کے سامنے ہے: آپ استعمال کنندہ کی حیثیت سے طے کر سکتے ہیں کہ آپ کب اور کیا سننا چاہتے ہیں۔ ڈوئچے ویلے کے پوڈ کاسٹنگ پروگرام مفت میں دستیاب ہیں۔

طریقہ کار

ایک پوڈ کاسٹ کے مستقل حصول کے لئے آپ کو انٹرنیٹ سے منسلک ایک کمپیوٹر اور اس سے متعلقہ سافٹ وئیر کی ضرورت ہو گی ۔ ان پوڈ کاسٹنگ پروگراموں ( پوڈ کاسٹنگ کلائنٹس) کے ذریعے آپ اپنی پسندیدہ فارمیٹ DW-WORLD.DE سے حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ سیریز کے اسباق MP3 فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

آڈیو اور ویڈیو پوڈ کاسٹنگ کے لئے

Feed-Technologie سے کام لیا جا رہا ہے۔ پوڈ کاسٹ فیڈ میں ’’Tags‘‘ آپ کو مطلوبہ آڈیو فائلوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ آپ کو اپنے نئے پوڈ کاسٹنگ کلائنٹس کی ترتیب کے دوران SS-Feeds کا ایڈریس دینا ہو گا۔ جب آپ اپنا پسندیدہ پروگرام پوڈ کاسٹ کی شکل میں Subscribe کر چکے ہوں تو پھر نئے فیچرز خود بخود آپ کے Player۔ MP3 میں آتے رہیں گے۔ آپ کا پوڈ کاسٹنگ کلائنٹ یہ کام انجام دے گا اور نئے اسباق آپ کے کمپیوٹر میں لوڈ کرتا رہے گا۔

پوڈ کاسٹنگ کلائنٹس کی اصل iPodder ہے۔ لیکن اس کے علاوہ iTunes کی طرح کئی اور پوڈ کاسٹنگ کلائنٹس بھی دستیاب ہیں۔ اس قسم کے اکثر پروگرام انٹرنیٹ پر مفت میں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

جامع پیش کش

سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے اولین ریڈیو اسٹیشن کے طور پر ڈوئچے ویلے نے 2004 کے امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر ہی اپنی نشریات پوڈ کاسٹ کے طور پر پیش کرنی شروع کر دی تھیں۔ ان دنوں یہ پیش کش صرف آڈیو۔ فائلوں کی شکل تک محدود تھی۔ لیکن آج ویڈیو پوڈ کاسٹس کی مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ دریں اثنا DW-WORLD.DE کی 50 سے زائد آڈیو اور ویڈیو پوڈ کاسٹس مستقل حصول کے لئے آپ کے ڈاؤن لوڈ کی منتظر ہیں۔

پیش کش کا داہرہ ریڈیو۔ ٹی وی نشریات اور زبان کورسز سے لے کر ڈوئچے ویلے کے آرکائیو سے حاصل کردہ خاص موضوعات کے مجموعہ تک پھیلا ہے۔

DW.COM