پوپ کے ساتھ ملاقات، میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ کا خصوصی انداز | معاشرہ | DW | 24.05.2017
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

پوپ کے ساتھ ملاقات، میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ کا خصوصی انداز

امریکی صدر  ٹرمپ اور ان کی اہلیہ جب ویٹیکن پہنچے تو ان کا روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر پوپ کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کی بیٹی کے لباس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پوپ فرانسِس نے ویٹیکن میں امریکی صدر کا استقبال کیا۔ پوپ سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے اپنے وفد کا پوپ سے تعارف کیا جس کے بعد ٹرمپ اور پوپ کی ملاقات تقریبا نصف گھنٹے تک جاری رہی۔

سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی اہلیہ اور ان کی بیٹی کی تصویر موضوع بحث بن گئی ہے۔

اس تصویر میں میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اور میلانیا کا سر تو ڈھکا ہوا ہے جبکہ ایوانکا نے ایک منفرد انداز میں اپنے بالوں کو چھپایا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے لکھا،''  ایک مذہبی روایت کی عزت لیکن دوسرے کی نہیں ؟‘‘