1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پوپ بینیڈکٹ کا برطانوی دورہ مکمل

مسیحی کیتھولک عقیدے کے روحانی سربراہ پوپ بینیڈکٹ شانزدہم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے برطانوی دورے کو انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔

default

پوپ بینیڈکٹ شانزدہم برطانیہ میں

برطانوی شہر برمنگھم کے ہوائی اڈے پر پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کو الوداع کہنے والوں میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل تھے۔ چار دنوں پر محیط اِس دورے کو برطانوی وزیر اعظم نے انتہائی جذباتی قرار دیا۔ کیمرون کے مطابق اس دورے میں پوپ نے برطانیہ کے تمام شہریوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کیتھولک عقیدے کے روحانی سربراہ نے بھی اپنے برطانوی دورے کو انتہائی بھرپور اور شاندار قرار دیا۔ بعض ذرائع ابلاغ نے پوپ کے برطانوی دورے کو متنازعہ اور علامتی قرار دیا۔

Großbritannien Vatikan Papst Benedikt in London

پوپ بینیڈکٹ شانزدہم لندن میں

برطانوی دورے کے دوران پوپ نے زوردار انداز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی مذمت کی اور ان کو ایک جرم قرار دیا۔ اس دورے کے دوران پوپ نے عوام الناس کو سیکولر ازم کے بڑھتے رجحان سے بھی خبردار کیا۔ پوپ نے سیکولر ازم کے موجودہ رجحان کو جارحیت پسندی کا ایک رویہ قرار دیا۔ گزشتہ پانچ سو سالوں میں کسی بھی پوپ کا یہ برطانیہ کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔ پانچ سو سال قبل برطانوی بادشاہ ہنری ہشتم نے کیتھولک کلیسا کے ساتھ روابط منقطع کر دئے تھے۔ یہ امر اہم ہے کہ موجودہ پوپ کے پیش رو پوپ جان پال دوم نے ایک چرچ کی جانب سے سن 1982 میں برطانیہ کا دورہ ضرور کیا تھا لیکن وہ سرکاری نہیں تھا۔

اپنے دورے کے آخری دن پوپ نے سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے مختلف شہروں کے دورے کئے۔ برمنگھم شہر میں ایک خصوصی تقریب میں انہوں نے

John Henry Newman

انیسویں صدی کے برطانوی پادری ہنری نیومین

مشہور برطانوی کیتھولک پادری کارڈینل ہنری نیومین کو عوامی حکم کے ساتھ اِس خصوصی اعزاز سے نوازا کہ وہ صاحب عزت ہیں۔ کارڈینل ہنری نیومین نے اینگلیکن کلیسیائی مسلک چھوڑ کر کیتھولک عقیدہ اپنا لیا تھا۔ وہ سن 1845 میں برمنگھم شہر میں مقیم تھے۔ یہ امر اہم ہے کہ برطانیہ میں مقبول اینگلیکن چرچ کی جدت طرازی اور آزادی خیالی کی روش کے باعث لوگ اور چرچ کے پادری زیادہ سے زیادہ کیتھولک عقیدے کو اپنا رہے ہیں۔ ویٹیکن اس روش کو خوش آئندکہتا ہے۔

برطانوی دورے کے دوران پوپ نے جمعرات کو ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی تھی۔ لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں اُنہوں نے چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ ایبٹ آف کینٹربری روون ولیمز کے ساتھ مشترکہ طور پر دعائیہ تقریب کی قیادت بھی کی۔ وہ اس تاریخی ویسٹ منسٹر ہال بھی تشریف لے گئے، جہاں سن 1535 میں کیتھولک عقیدے کے مشہور برطانوی سیاستدان تھامس مور پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں بادشاہ وقت کی خواہش پر عدالت نے تھامس مور کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امجد علی

DW.COM

ویب لنکس