1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

پنجاب میں حکومت بنائیں گے: پاکستان پیپلز پارٹی

جمعے کے روز پاکستان کے ایوانِ صدر میں ہونے والے پیپلز پارٹی پنجاب کے ارایکنِ اسملی کے ایک اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں حکومت تشکیل دے گی۔

default

پاکستانی صدر آصف علی زرداری اپنی مقتول اہلیہ اور پارٹی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹّو کی تصویر کے ساتھ

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اراکینِ پارلیمان کے اجلاس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس میں موجود حکومتی اراکین نے صدر آصف علی زرداری کو پنجاب کے لیے وزیرِ اعلیٰ نامزد کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ارایکن نے صدر زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Nawaz Sharif betet im Data Darbar-Schrein in Lahore

سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے سربراہ میاں نواز شریف کے علاوہ ان کے بھائی اور پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے


واضح رہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے سربراہ میاں نواز شریف کے علاوہ ان کے بھائی اور پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے اور اس فیصلے کے بعد شہباز شریف پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نہیں رہے ہیں۔ صدر زرداری کے حکم پر پنجاب میں دو ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے۔

Pakistan, Nawaz Sharif und Asif Ali Zardari, Vereinbarung über die Bildung einer Koalitionsregierung

جمہوریت کی بالادستی کے نام پر گزشتہ برس قائم ہونے والا اتحاد چند ماہ ہی میں داخلی تضادات کا شکار ہوگیا


پیپلر پارٹی کے مذکورہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیل سے تبادلہ خایل کیا گیاے اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوس ناک مگر قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

صدرِ پاکستان زرداری نے اجلاس میں پیپلز پارٹی کو ایک جمہوری جماعت قرار دیا اور مسلم لیگ نواز کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف سخت ذبان استعمال کرنے کی مذمت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے پنجاب کے کچھ علاقوں میں پیپلز پارٹی کی مقتولہ رہنما بے نظیر بھٹّو کی تصاویر کو نذرِ آتش کرنے کی بھ یمذمت کی۔

Pakistan Protestaktion Richter speeren Straße Hände in Fesseln

نواز شریف اب بحالیِ عدلیہ کے لیے کیے جانے والے دھرنے میں حصّہ لیں گے


دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری سابق صدر پرویز مشرّف کے رستے پر چلنے کے بجائے بے نظیر بھٹّو کے راستے پر چلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام سے سول نافرمانی کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ کے وسط میں بحالیِ عدلیہ کے لیے وکلاء برادری نے مارچ اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ نواز نے اس دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دریں اثناء مسلم لیگ نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف چھ مارچ کو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر زرداری کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذکے فیصلے کے خلاف ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کردی گئی ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں گورنر راج کے بعد ہفتے کے روز پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

Audios and videos on the topic