1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

پشاور کے قریب خود کش بم دھماکہ، کم از کم انیس افراد ہلاک

پشاور کے قریب ایک خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم انیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پندرہ کی حالت انتہائی تشویش ناک بنائی گئی ہے۔

default

نو منتخب پاکستانی صدر آصف زرداری کتنی یک سوئی اور تیزی سے طالبان کے خلاف کارروائی کریں گے؟

یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب پاکستان میں سرحد کی صوبائی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیاں، قومی اسمبلی اور سینیٹ پاکستان کے بارہویں صدر کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا انتخاب کر رہے تھے۔ حملے کی زمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کرلی ہے۔ یہ دھماکہ اس بات کا بھی عندیہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے نو منتخب صدر آصف زرداری کو کس طرح کے امتحانات کا سامنا ہے۔