1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پشاور : بین الصوبائی مقابلوں کی تقریب پر حملہ

پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں بین الصوبائی کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کے وقت وی آئی پی گیٹ پر خود کُش حملہ کیا گیا ہے۔

default

ڈوئچے ویلے کے پشاور میں نمائندہ فریداللہ خان کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی شدید زخمی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کی حالت نازک ہے۔

پشاورمیں بین الصوبائی کھیلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر خود کش حملے میں تین افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈوئچے ویلے کے پشاور میں نمائندے فرید اللہ خان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ ان کے مطابق دھماکہ قیوم سپورٹس کمپلیکس کے مرکزی دروازے پر اس وقت ہوا جب صوبائی وزیر بشیر بلور کی گاڑی دروازے سے با ہرنکل رہی تھی۔

فرید اللہ خان کے مطابق اس وقت سٹیڈیم میں تقریباً تیس ہزار تماشائی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ یارہ سو سے زائد کھلاڑی اور کئی اہم شخصیات سٹیڈیم کے اندر موجود تھیں۔

دھماکے میں ایک بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی شدید زخمی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کی حالت نازک ہے۔ سرحد پولیس کے مطابق خودکش حملہ آورنے سات سے آٹھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد باندھے ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل گورنر سرحد اویس احمد غنی سمیت اعلیٰ صوبائی حکام سٹیڈیم میں موجود تھے تاہم وہ بھی دھماکےسے کچھ دیر پہلے روانہ ہو گئے تھے۔

اس دھماکے سے سٹیدیم کے باہر کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے بعد انتظامیہ نے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

Audios and videos on the topic