1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پرتگال نے چیک ری پبلک کو تین ایک سے ہرا دیا

یورو دو ہزار آٹھ کے گروپ اے میں پرتگال نے چیک ری پبلک کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پرتگال کی طرف سے ڈیکو ، رونالڈو اور کیوریسما نے ایک ایک گول کیا۔

default

پرتنگال اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

نے کیا دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ Sionko جبکہ چیک ری پبلک کی طرف سے واحد گول

گروپ بی کا اہم ترین میچ کل بروز جمعرات آسٹریا کے شہر کلاگن فُرٹ میں کھیلا جائے گا۔ اِسی شہر کے Worthersee Stadium میں جرمن فٹ بال ٹیم نے اپنےپہلے میچ میں پولینڈکو دو گول سے شکست دی تھی۔

کروشیا کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اُس کےاہم کھلاڑی Luka Modric اپنے ٹخنےکی چوٹ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اِس بات کے امکان ہیں کہ جرمنی کی ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔وہی ٹیم میدان میں اُترے گی جس نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کا عندیہ جرمن فٹ بال ٹیم کےکوچ Joachim Loew اور کپتان مشائیل بالاک نے بھی دیا ہے۔ اُن کے مطابق غیر ضروری تبدیلیوں سے جیتنے والی ٹیم کا رِدھم خراب اور متاثر ہوتا ہے۔

جرمنی کے سبک رفتار فارورڈ یا حملہ آور کھلاڑیوں پوڈولسکی اور کلوزے کی موجودگی میں امکاناً کروشیا کی ٹیم دفاعی کھیل پر انحصار کرے گی۔ دونوں ٹیمیں اپنا اپنا پہلا میچ جیت کر تین تین پوائنٹ حاصل کر چکی ہیں۔

اِس سے قبل جرمنی اور کروشیا کی فٹ بال ٹیمیں سات بار مدِ مقابل ہو چکی ہیں۔ جرمنی کو پانچ مرتبہ جبکہ ایک میں کروشیا کو کامیابیحاصل ہوئی ۔ ان مقابلوں میں ایک میچ برابررہا ۔ کروشیا کو جرمنی پر فتح سن اُنیس اٹھانوے کےورلڈ کپ کےکوارٹر فائنل میں حاصل ہوئی تھی۔