1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے امریکی کوششیں

امریکی افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیکل مولن نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ دونوں ملک باہمی کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں۔

default

ممبئی حملوں کے بعد گزشتہ ایک ماہ میں ایڈمرل مولن دوسری بار پاکستان گئے ہیں۔

ایڈمرل مولن نے کہا کہ ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات پاکستان کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا سنہری موقع ہیں۔

ممبئی حملوں کے بعد گزشتہ ایک ماہ میں ایڈمرل مولن دوسری بار پاکستان آئے ہیں۔ امریکی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اسلام آباد میں پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور خفیہ ایجنسی ISI کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے ملاقاتیں کیں۔

Neue Versionen des amerikanischen Kampfflugzeuges F-16 sollen an Pakistan gelifert werden

منگل کے روز مسلسل دوسرے روز‍ بھی پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا ملکی فضائی حدود فضائی گشت جاری رہا

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری کئے گئے بیان مین بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں میں امریکی ایڈمرل نے پاکستانی رہنماؤں کی اس وجہ سے بھی تعریف کی کہ انہوں نے اس موقع پر بھارت کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ تقریبا پانچ سال سے جاری قیام امن کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں جانب نے اپنی اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیاروں کی پنجاب اور راجستھان سمیت پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر منگل کے روز مسلسل دوسرے روز‍ بھی پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا ملکی فضائی حدود فضائی گشت جاری رہا اور طیاروں نے ملک کے مختلف شہروں کے اوپر پروازیں کیں۔

Die Freude an der eigenen Kraft

دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں جانب نے اپنی اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ان حالات میں پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے امریکی سفارتی کوششوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی اور دوطرفہ اختلافات دور کرنے کی کوششیں کریں۔ ترجمان نے کہا کہ ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی میں امریکی شہری بھی مارے گئے تھے جس پر ان واقعات کے بعد کے حالات کے حوالے سے امریکہ کے بھی اپنے تحفظات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے۔