1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاک بھارت کشیدگی، اب جان کیری کا دورہ بھارت

نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اورسابق امریکی صدارتی امیدوارسینیٹرجان کیری نے اپنے دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔

default

جان کیری کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نےممبئی حملوں کی تحقیقات اور ان میں لشکرطیبہ کے ملوث ہونے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جان کیری کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نےممبئی حملوں کی تحقیقات اور ان میں لشکرطیبہ کے ملوث ہونے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Der britische Premierminister Gordon Brown trifft Manmohan Singh

اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے بھی بھارت کا دورہ کیا

بھارت کے اقتصادی دارلحکومت ممبئی پر پچھلے ماہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد عالمی رہنماؤں کے بھارت کے دوروں کا تانتا سا بندھ گیا ہے۔ ان حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس، برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن، جرمن وزیر داخلہ وولف گانگ شوئبلے اور کئی دیگرعالمی رہنما پہلے ہی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھارت کے ان پے درپے دوروں کے باعث اسلام آباد پران حملوں میں ملوث مبینہ پاکستانی تنظیموں کے خلاف کارروائی کے لئے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Audios and videos on the topic