1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاک بھارت مزاکرات کا چوتھا دور ختم

اسلام آباد میں جاری پاک بھارت مزاکرات کے چوتھے دور کے اختتام کے موقع پر دونوں ممالک کے قیدیوں کو سفارتی رسائی فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

default

دیرینہ تنازعات کا شکار پاکستان اور بھارت چار سال سے امن کے راستے پر گامزن ہیں

پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی وزیرِ خارجہ پرناب مکھر جی نے قبل ازیں صدرِ پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور چار برس سے جاری پاک بھارت امن مزاکرات پر تبادلہ ِ خیال کیا۔ پر ناب مکھرجی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز مزاکرات کے اختتام کے موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔