1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاک بھارت مذاکرات 25 فروری کو نئی دہلی میں

نومبر دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے نتیجے میں پیدا شدہ طویل تعطل کے بعد اب بھارت اور پاکستان پہلی مرتبہ رسمی بات چیت کر رہے ہیں۔ خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات اسی ماہ ہوں گے۔

default

اسلام آباد میں حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات اسی ماہ کی پچیس تاریخ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوں گے۔

Manmohan Singh und Syed Yousuf Raza Gilani in Ägypten

جولائی دو ہزار نو میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان مصر کے تفریحی مقام شرم الشیخ میں ایک ملاقات ہوئی

پاکستانی حکومت کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارت اور پاکستان کے خارجہ سیکریٹری 25 فروری کو نئی دہلی میں مذاکرات کریں گے۔ تاہم ابھی تک نئی دہلی حکومت کی طرف سے اس بات چیت کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی۔

پاکستان کے مطابق ان مذاکرات میں روایتی حریفوں کے درمیان کشمیر، سیاچین، دہشت گردی اور باہمی امور سے متعلق دیگرتمام اہم مسائل کو اٹھایا جائے گا۔ پاکستانی حکام کے مطابق بھارت پر زور دیا جائے گا کہ دونوں ملک تمام آپسی مسائل جامع امن کے لئے مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کریں۔

Bildgalerie Jahresrückblick 2008 November Indien

نومبر دو ہزار آٹھ میں ممبئی کے مشہور فائیو سٹار ہوٹل تاج پر دہشت گردانہ حملہ ہوا

گزشتہ ہفتے بھارت نے اچانک پاکستان کو خارجہ سیکریٹری سطح کی بات چیت بحال کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے مابین جامع مذاکراتی امن عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ بھارت کا موقف تھا کہ جب تک پاکستان اپنی سرزمین پر مبینہ طور پر سرگرم شدت پسندوں کو بھارت پر حملے کرنے سے نہیں روکتا، تب تک کسی بھی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں ہو سکتے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان سن1947 سے اب تک تین جنگیں ہو چکی ہیں جبکہ کشمیر تنازعے کے حل کے حوالے سے ان دونوں ہمسایہ لیکن روایتی حریف ملکوں کے موقف میں زبردست اختلافات پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی/ ایجنسیز

ادارت: مقبول ملک