1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاک بھارت مذاکرات معطل

جمعے کے روز اسلام آباد میں لائن آف کنٹرول پر آمد و رفت کے نئے راستے کھولنے کے لیے طے شدہ پاک بھارت مذ کرات معطل کر دیے گئے ہیں۔

default

بھارت اور افغانستان نے کابل خود کش حملے کی زمہ داری پاکستان پر عائد کی ہے

پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی جو امید پیدا ہوئی تھی وہ کابل میں بھارتی سفارت خانے پر خود کش حملے کے بعد مایوسی میں تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی زرائع ابلاغ کھلے عام ، جب کہ بھارتی سرکاری حلقے دبے لفظوں، اس حملے کی زمہ داری پاکستانی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی پر عائد کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس حملے میں ملوّث ہونے کی تردید کی ہے۔