1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں، بھارتی آرمی چیف

بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری املاک محفوط ہیں اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پائی جانے والی تشویش کا کوئی جواز نہیں ہے۔

default

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے گزشتہ دِنوں ایک متنازعہ بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بھارتی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی تشویش کے بعد پاکستان نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے بھارتی خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’شاید یہ تشویش پاکستان کو بھی ہے اور وہ مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ ایٹمی ہتھیاروں کو خطرے میں قرار دینے کی کوئی وجہ ہے۔‘

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی اندرونی صورت حال کے تناظر میں یہ تشویش باقی رہے گی۔

Konflikt Indien Pakistan

پاکستان اور بھارت تین جنگیں لڑ چکے ہیں

جنرل سنگھ نے اس سے قبل اپنے متنازعہ بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان اور چین اشتعال انگیز ممالک ہیں اور بھارت کسی بھی روایتی جنگ کے لئے تیار ہے۔ پاکستان نے جنرل سنگھ کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحانہ قرار دیا تھا۔ تاہم بھارتی آرمی چیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا سوچنے والے وہ تنہا نہیں بلکہ ساری دُنیا کا مؤقف یہی ہے۔

انہوں نے تازہ انٹرویو میں کہا، ’میں نے تو صرف وہی کہا، جو ساری دُنیا کہہ رہی ہے۔ کیا ساری دُنیا جارحیت پر اتری ہوئی ہے۔’

جنرل سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور چین، دونوں ہی جوہری طاقتیں ہیں، اور یہ ہتھیار کون استعمال کرے گا، اس کے بارے میں ہم نہیں جانتے۔ انہوں نے کہ کہ مسلح افواج کے طور پر ہمیں یہ بات ہر وقت پیشِ نظر رکھنی ہو گی کہ کوئی نہ کوئی ان ہتھیاروں کو استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر امن ہے اور باہمی اعتماد کے فروغ کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب حالات پاکستان کی نسبت بہتر ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین، بھارت کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف معاملات میں شریک ہے، جس سے بھارت کا مجموعی سکیورٹی منظرنامہ متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنی قوم کو یقین دلایا کہ ان کی افواج باصلاحیت ہیں، ساتھ ہی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ بھی کر رہی ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں گی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عابد حسین

DW.COM

ویب لنکس