1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

پاکستان کو دوسرے وَن ڈے میں بھی شکست

انگلینڈ نے دوسرے وَ ن ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے اتوار کے اس میچ میں میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔

default

انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراؤس

Shahid Afridi

پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی

پانچ میچز کی اِس سیریز میں اب انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراؤس نے لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے وَن ڈے میچز کے کیریئر کی پانچویں سنچری سکور کرتے ہوئے 126رنز بنائے۔

تاہم کھیل کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا، جب میزبان ٹیم سٹراؤس کی شاندار کارکردگی کو ضائع کرنے کے قریب تھی۔ 295 رنز کے تعاقت میں ان کے دو کھلاڑی 220 کے ٹوٹل پر آؤٹ تھے جبکہ 260 کے مجموعی سکور پر ان کے پانچ بیٹسمین آؤٹ ہو چکے تھے، جن میں سٹراؤس بھی شامل تھے۔ پھر بھی کھیل کے آخری اوور میں، میچ ختم ہونے سے دو گیند پہلے ہی وہ جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

سٹراؤس نے جوناتھن ٹراؤٹ کے ساتھ شراکت میں 146 رنز بنائے۔ انہیں اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے اب تک 110 وَن ڈے میچز کھیلے ہیں۔ بعدازاں سٹراؤس نے کہا، ’ٹراؤٹ کے ساتھ شراکت بہت اچھی رہی۔ ہم جیت کے عادی ہو چکے ہیں اور ہمیں یہ عمل جاری رکھنا ہو گا۔‘

تاہم یہ میچ انگلینڈ کے لئے اتنا آسان بھی نہیں رہا۔ سٹراؤس کو آؤٹ کرنے کے دو قیمتی مواقع ضائع ہوئے۔ انہیں پہلے 23 اور پھر 38 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کرنے کا موقع ملا۔ پاکستانی

Shoaib Akhtar Mai 2009

شعیب اختر نے ایک وکٹ لی

کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ ان دونوں مواقع پر وکٹ کیپر نے سٹراؤس کے کیچ پکڑے۔ تاہم وَن ڈے انٹرنیشنل میں ایمپائر ریویو سسٹم نہ ہونے کے باعث پاکستان اس صورت حال سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ بصورت دیگر انگلینڈ کے لئے نتائج اس کے برعکس ہو سکتے تھے۔

پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا، ’میں آج کی پرفارمنس سے کافی خوش ہوں۔ بولرز اچھی کارکردگی دکھانے لگے ہیں۔ ہو سکتا ہے آئندہ چند میچز میں ہمارا کھیل اچھا ہو جائے۔‘

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 52 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامران اکمل نے 74 اور اسد شفیق نے 50 رنز بنائے۔ قبل ازیں سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا گیا تھا، جو انگلینڈ نے 24 رنز سے جیت لیا۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: افسر اعوان

DW.COM

ویب لنکس